Home / Videos / PMLN Workers Fight in Bahawalpur during Workers Convention

PMLN Workers Fight in Bahawalpur during Workers Convention

بہاولپور(اُمیدیں ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے بہاولپور میں ہونیوالی ورکرز کنونشن میں ورکرز میں ہلڑ بازی، گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد متوقع تھی۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے شاہ جہاں بنکوٹ ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ ، سرکٹ ہائوس میں ن لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں تعمیر ہونیوالے کاردیالوجی وارڈ اور ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور ان ڈور گیمز کے جیمنیزیم کا افتتاح کرنا تھا۔
تا ہم موسم کی خرابی کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دورہ بہاولپور ملتوی ہو گیا اور ورکرز کنونشن میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔
جبکہ ورکرز کنونشن میں ورکرز کی ہاتھا پائی سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی کے بڑوں نے چھڑانے کی بہت کوشش کی۔ بلیغ الرحمٰن کی جانب سے لڑائی ختم کرانے کی کوشش ویڈیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہے مگر ورکرز نے ایک نہ سنی۔ گھوسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

Bahawalpur (Umeedain Times) PMLN workers fight in Bahawalpur During Workers Convention.

About Umeedain Times

Check Also

Product Review: Watt’s Up & Mary Lou Manizer

Product Review: Watt’s Up & Mary Lou Manizer 2 Of Our Favourite Highlighters.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!